ثانیہ مرزا کی سوشل میڈیا پوسٹ ، اشارہ کس جانب ؟؟
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی نئی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ جس کے بعد سے ہی ثانیہ ملک کے فینز اس پوسٹ کے کیپشن کو دیکھ کر مزید قیاس آرائی کر رہے ہیں۔
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبروں کے گردش کے بعد سے ہی دونوں شخصیات کی سوشل میڈیا پوسٹ پر صارفین گہری نگاہ رکھ رہے ہیں ۔
ثانیہ جب سے دبئی میں ہیں وہ اپنی ٹینس اکیڈمی میں بچوں کو ٹینس کی تربیت دے رہی ہیں ، اور اسی حوالے سے پوسٹ بھی شیئر کرتی ہیں۔
جبکہ ان کی نئی پوسٹ میں ٹینس اسٹار نے کیپشن دیا کہ کچھ دن وہ چاہتی ہے سکون ہو اور کچھ دن وہ طوفان کی خواہش رکھتی ہے۔
اس پوسٹ پر صارفین ملے جلے تبصرے کر رہے ہیں ۔
ایک صارف نے لکھا کہ طوفان ہو یا سکون یہ دن گزر جائیں گے اللہ آپ کی ہر طوفان سے حفاظت فرمائے
جبکہ دو دن قبل ہی شعیب ملک نے اپنے بیٹے کے ساتھ لی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لنکا پریمئر لیگ میں جانے سے پہلے ، باپ اور بیٹے کے ساتھ وقت اور لانگ ڈرائیو۔
ساتھ ہی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے یہ نصیحت بھی کی کہ ہم نے تو اپنی بیلٹز باندھ لیں ہیں ، تاہم آپ بیلٹ پہننا نہ بھولیں گا ۔
شعیب کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر میں بھی ثانیہ ملک نہیں تھیں ۔
یہ بھی اتفاق ہے کہ شعیب نے آخری پوسٹ میں اپنی اورنج رنگ کی گاڑی کا ڈسپلے کیا تھا جبکہ ثانیہ نے نئی پوسٹ میں بھی اس رنگ سے مماثلت رکھتے ہوئے لباس کو زیب تن کیا ہوا ہے ۔