اسپین میں حاملہ خاتون کیلیے ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والے طیارے کے 14 مسافر فرار

ہسپانوی حکام نے مسافروں کے فرار پر حاملہ خاتون کو گرفتار کرلیا

اسپین میں حاملہ خاتون کیلیے ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والے طیارے کے 14 مسافر ائیرپورٹ سے فرار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کی نجی فضائی کمپنی پیگاسس ایئر لائنز کی پرواز مراکش کے شہر کاسابلانکا سے استنبول جارہی تھی۔ دوران پرواز طیارے میں 228 مسافر سوار تھے۔

دوران پرواز ایک حاملہ خاتون کی طبعیت بگڑ گئی، جس پر طیارے نے اسپین کے بارسلونا ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

لینڈنگ کے بعد حاملی خاتون کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران طیارے کے 27 مسافر ایئرپورٹ سے ہی بھاگ گئے۔

ہسپانوی پولیس نے 27 سے میں 13 کو اسی وقت پکڑ لیا جب کہ 14 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہسپانوی حکام کا کہنا ہے کہ اس سارے معاملے میں حاملہ خاتون کو گرفتار کر لیا ہے کیونکہ مسافروں کے فرار کا یہ واقعہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ نظر آتا ہے۔ خاتون حاملہ تو ہے لیکن زچگی سے متعلق اس کا دعویٰ درست نہیں تھا۔

spain

Pegasus Airlines

M irfan Dec 10, 2022 07:29pm
Bulkul thek neii hu ya both glath haii
Tabool ads will show in this div