کراچی: 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا گرفتار
ملزم نشے کا عادی ہے، مقتولہ کا والد
کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔ پولیس کے مطابق قاتل بچی کا سگا چچا ہے۔
کراچی پولیس نے زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی کے والد کی مدعیت میں قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے چچا کو گرفتار کرلیا۔
بچی کے والد کے مطابق اس کا بھائی نشے کا عادی ہے، اس نے ہی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔
پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران مفرور ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔