دنیا میں 10 سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانیں

زبانوں میں سے عربی کو سب سے قدیم زبان مانا جاتا ہے

ماہرین کے مطابق انسان نے زبان وکلام کا سفر غاروں میں تصاویر سے کیا۔ پہلے تصویری رسم الخط کی ایجاد کا سہرا مصریوں کے سر جاتا ہے اور اس کے رسم الخط سے یونانی زبان نے جنم لیا۔

عربی زبان کو سب سے قدیم زبان مانا جاتا ہے۔ یہاں سے رومی، لاطینی، عبرانی، سنسکرت، فارسی، ہندی، اردو، چینی، فرانسیسی، ہسپانوی، جرمن جیسی انڈو یورپین زبانوں نے جنم لیا۔

زبان وکلام کی ترقی کے ساتھ زبانوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو تا گیا۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت کرہ ارض پر تقریباً 6ہزار سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں۔

اس وقت انگریزی کو عالمگیر زبان کی حیثیت حاصل ہے اور دنیا کی سب سے زیادہ بولی جانے والی عوامی زبانوں میں پہلے نمبر پر انگریزی ہے، جسے 100 سے زائد ممالک میں 1452 ملین لوگ بولتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر چینی زبان ہے جسے چین اور 2 درجن سے زائد ممالک کے 1118 ملین عوام بولتے، پڑھتے اور لکھتے ہیں۔

تیسرا نمبر ہندی کا ہے، 5ممالک کے 602 ملین افراد اسے اظہار کا ذریعہ بنائے ہوئے ہیں۔ چوتھے نمبر پر ہسپانوی زبان ہے، جسے 31ممالک میں 548 خواتین وحضرات بولتے ہیں۔

پانچویں نمبر پر فرانسیسی زبان ہے، جسے 274 ملین افراد بولتے ہیں ۔ چھٹے نمبر پر 19 لہجوں کے ساتھ عربی زبان ہے جسے 57 ممالک کے 273 ملین لوگ بولتے ہیں۔ ساتویں نمبر پر بنگالی زبان ہےجو4 ممالک کے 272 ملین افراد کے درمیان بولی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر روسی زبان ہے، جسے 19 ملکوں کے 258 لوگ بولتے اور پڑھتے ہیں۔ نویں بڑی زبان پرتگالی ہے، جسے 257 ملین خواتین وحضرات بول چال کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ دسویں نمبر پر اردو زبان ہے، جسے 231 ملین افراد ہم کلام ہونے کیلئے بولتے ہیں۔

World of Statistics

Tabool ads will show in this div