آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین بیٹرز میں پہلے نمبر پر آگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین پہلے، سٹیو سمتھ دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ایک سنچری اور ایک ڈبل سنچری کا انعام آسٹریلیا کے مارنس لبوشین بیٹرز میں پہلے نمبر پر آگئے۔ جو روٹ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے سنچری میکرعبداللہ شفیق کا پانچ درجہ ترقی کے بعد پندرہواں نمبر ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان17ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز سرفہرست جبکہ بھارت کے روی ایشون کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔ انگلش فاسٹ بولر جیمزاینڈرسن دو درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے۔

ICC

ranking

test cricket

Tabool ads will show in this div