توشہ خانہ کے تحائف کی خریداری کو مشکل بنانے کےلیے ترمیمی بل جمع

پیپلزپارٹی کے بہرہ مند تنگی نے ترمیمی بل سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادیا

توشہ خانہ کے تحائف کی خریداری مشکل بنانے کےلیے پیپلز پارٹی نے ترمیمی بل سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا۔

بل پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے ترمیمی بل سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادیا۔ بل میں عوامی عہدیداروں کیلئے توشہ خانہ تحائف رکھنے پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

بل کے متن کے مطابق توشہ خانہ کے تحائف کو عوامی نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جائے جبکہ نیلامی میں عوامی عہدیدار یا ان کے اہلخانہ کے حصہ لینے پر پابندی ہونی چاہئے۔

متن کے مطابق نایاب اشیاء اور گاڑیاں وصول کنندگان کو خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نوادرات عجائب گھروں یا سرکاری عمارتوں میں آویزاں کئے جائیں جبکہ تحفے میں ملنے والی گاڑیاں پروٹوکول پول میں منتقل کی جائیں۔

خیال رہے کہ توشہ خانہ ایک ایسا سرکاری محکمہ ہے جہاں دوسری ریاستوں کے دوروں پر جانے والے حکمران یا دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو ملنے والے قیمتی تحائف جمع کیے جاتے ہیں۔

یہاں جمع ہونے والے تحائف یادگار کے طور پر رکھے جاتے ہیں یا کابینہ کی منظوری سے انھیں فروحت کر دیا جاتا ہے۔

TOSHA KHANA

Tabool ads will show in this div