اداکارہ صبا فیصل نے اپنے بیٹے اور بہو سے لاتعلقی کا اعلان کیوں کیا؟

جس گھر میں نیہا جیسی منفی عورت آتی ہے وہاں خاندان ٹوٹتے ہی ہیں، صبا فیصل

اداکارہ صبا فیصل نے اپنے بیٹے سلمان اور بہو سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

اداکارہ صبا فیصل نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے اور بہو سے متعلق باتیں بتائی ہیں۔

صبا فیصل نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ میں نے بہت ہی اچھی زندگی گزاری ہے، کبھی اپنے گھریلو معاملات کا کسی سے تذکرہ نہیں کیا لیکن اب مجبوراً مجھے لوگوں کو بتانا پڑ رہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جس گھر میں نیہا جیسی منفی عورت آتی ہے وہاں خاندان ٹوٹتے ہی ہیں۔ میں پچھلے چار سال سے یہی سوچتی رہی کہ بیٹا (سلمان فیصل ) ایسی عورت کے ساتھ کیسے زندگی گزارے گا.

شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے درمیان فرق

صبا فیصل نے کہا کہ نیہا (بہو) نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف بہت باتیں کیں لیکن میں نے اور میری بیٹی نے خاموشی اختیار کئے رکھی کیونکہ ہماری کہی بات بہت جلدی وائرل ہو جاتی ہے۔میں اب یہ کہہ رہی ہوں کہ نیہا سے اب ہمارا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، اور سلمان کو اس کے ساتھ رہنا ہے تو سلمان کے ساتھ ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

اپنے بیٹے پر بھی تنقید کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ سلمان سمجھتا ہے کہ اس کی بیوی اگلی زندگی میں اس کیلئے سکون اور عزت کا باعث رہے گی تو میں دعا کرتی ہوں کہ وہ رہے، لیکن سلمان کے ساتھ میرا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

Pakistani drama

SABA FAISAL

Tabool ads will show in this div