جیکولین فرنانڈس کو 16 برس پہلے کہی گئی بات پر تنقید کا سامنا
جیکولین فرنینڈس کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے لیکن ایک بڑا طبقہ اسے کاسمیٹک سرجری کا نتیجہ قرار دیتا ہے۔
جیکولین فرنینڈس کی 16 برس پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پلاسٹک سرجری کے بارے میں بات کرتی نظر آرہی ہیں۔
جیکولین کی یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب انہوں نے مس یونیورس سری لنکا کا ٹائٹل جیتا تھا۔ جیکولین نے یہ ٹائٹل بالی ووڈ میں آنے سے پہلے اپنے نام کیا تھا۔
ایونٹ کے دوران ججوں نے جیکولین سے خوبصورتی کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں خواتین کی قدرتی خوبصورتی کو سراہنا چاہیے، کاسمیٹک سرجری مقابلہ حسن کے تصور کے خلاف ہے۔
جیکولین کی اس ویڈیو پر لوگوں کی جانب سے طرح طرح کی باتیں کی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جیکولین نے خود کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔ جس سے انہیں پہچاننا بہت مشکل ہوگیا ہے۔
بہت سے انسٹاگرام صارفین نے کمنٹ سیکشن میں بتایا کہ جیکولین پہلے سے کتنی مختلف نظر آتی ہیں۔
ایک صارف نے تو یہاں تک کہا ہے کہ پلاسٹک سرجری کروانے کے بعد ان سے اس طرح کے بیانات دینا سیکھنا چاہیے۔