محمد عاطف نے مکسڈ مارشل آرٹ میلے میں پاکستان کا نام روشن کردیا
سوات کے محمد عاطف نے مکسڈ مارشل آرٹ میلے میں سلور میڈل جیت لیا
سوات کے نوجوان محمد عاطف نے قازقستان میں سجے مکسڈ مارشل آرٹ کے میلے میں سلور میڈل حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کردیا۔
قازقستان میں مکسڈ مارشل آرٹ ایشیئن چمپئن شپ مقابلوں میں 40 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
نوجوان کھلاڑی محمد عاطف نے بھی خوب داؤ پیچ لگا کر ڈنکا بجایا اور بڑے بڑوں کو چت کردیا۔ فائنل میں قازقستان کے کھلاڑی سے خوب لڑا، عاطف چیمپئن تو نہ بن سکا تاہم دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل کا اعزاز حاصل کرلیا۔
محمد عاطف کا کہنا ہے کہ میرا خواب ہے کہ میں عالمی چیمپئن بن جاؤں اور پاکستان کا نام روشن کروں۔ سوات پہنچنے پر نوجوان کھلاڑی عاطف کا شاندار استقبال کیا گیا۔