بنوں: دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

دہشتگرد بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے،ڈی پی او محمد اقبال

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار سردار علی خان مروت کی نماز جنازہ پولیس لائن بنوں میں ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈان کی حدود میں گذشتہ روز شب دہشتگردوں نے کنگر پل پولیس چوکی پر حملہ کیا جسمیں پولیس اہلکار سردارعلی خان شدید زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس اہلکار اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ میں ڈی پی او سمیت پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی، شہید کو سلامی دی گئی اور بعد میں جسد خاکی کو تدفین کیلئے آبائی گاؤں منتقل کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ورثاء کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو عنقریب کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ دہشتگرد بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

kpk police

terrorist attack

Tabool ads will show in this div