آرمی چیف جنرل عاصم منیر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری دی

آرمی چیف نے کور ہیڈ کواٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا، آئی ایس پی آر

**آرمی چیف جنرل عاصم منیر کراچی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی **

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈکواٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا۔ کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں، سیکیورٹی صورتحال اور قدرتی آفت کے دوران متاثرین کی مدد کیلئے سول انتظامیہ سے تعاون سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی مدد پر فوج، رینجرز اور کراچی کو پرامن شہر بنانے میں فارمیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔

ARMY CHIEF

General Asim munir

Tabool ads will show in this div