خیال احمد کاسترو کے صوبائی وزیر بننے پر عمران خان ناراض

آپ کے وزیر بننے سے ہمارے موقف کو نقصان پہنچا، عمران خان کی خیال کاسترو سے گفتگو

سابق وزیر اعظم عمران خان رکن اسمبلی خیال احمد کاسترو کے صوبائی وزیر بننے پر ناراض ہوگئے۔

خیال احمد کاسترو نے پنجاب کے صوبائی وزیر کی حیثیت سے گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے خیال احمد کاستروسے حلف لیا اور اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد خیال احمد کاسترو پارٹی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لئے کسی شیڈول کے بغیر زمان پارک جاپہنچے۔

ملاقات کے دوران عمران نے خیال احمد کاسترو سے ملاقات میں برہمی کااظہار کیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے نہیں پتا تھا کہ آپ کو وزیر بنایا جارہا ہے۔ آپ کے کابینہ میں شامل ہونے اوروزیر کا حلف اٹھانے سے ہمارے موقف کو نقصان پہنچا۔

خیال احمد کاسترو سب کچھ خاموشئ کے ساتھ سنتے رہے اور ملاقات کے بعد رخصت ہوگئے۔

IMRAN KHAN

KHYAL KASTRO

Engr Ali Yad Khan Dec 07, 2022 07:56pm
Khayal Ahmed Kastro, For the First Time, I am hearing this Auspicious and Good Name that You are being given not only a Seat in the Provincial Assembly but also a Ministery. You should have consulted the Parton of such information to avoid any damage to the parties moto.
Tabool ads will show in this div