6 ہزار میگاواٹ سستی بجلی کے منصوبے خطرے میں پڑ گئے

این ٹی ڈی سی کی طرف سے دیئے گئے ٹھیکوں میں مبینہ غیرشفافیت نے میگا پراجیکٹس کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (NTDC)کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے 6 ہزار میگاواٹ سستی بجلی کے اہم منصوبے خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (NTDC)کی طرف سے دیئے گئے ٹھیکوں میں مبینہ غیرشفافیت نے قومی اہمیت کے حامل توانائی کے میگا پراجیکٹس کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا۔

ایک ماہ میں عدالت نے تیسرے منصوبے کے ٹھیکے پر بھی نظرثانی کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن میں موقف اختیات کیا گیا تھا کہ این ٹی ڈی سی بورڈ نے 6 ارب 70 کروڑ روپے کا ٹھیکہ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناتجربہ کار کنٹریکٹر کو دیا۔

دلائل کے بعد عدالت نے سیکرٹری توانائی کو 60 روز میں فریقین کے اعتراضات سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت اس سے قبل اسی پراجيکٹ کے پہلے حصے داسو مانسہرہ 765 کے وي ٹرانسميشن لائن کے 57 ارب روپے کے ٹھیکے کے حوالے سے بھی نظرثانی کا حکم جاری کرچکی ہے۔

عدالت نے تربيلا ٹو ٹنل 5 ٹرانسميشن لائن پراجيکٹ ميں بھی پيپرا رولز کی خلاف ورزی پر نظرثانی کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

electricity

Power Project

Power Tariff

Tabool ads will show in this div