ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے کابینہ ارکان کے زیر استعمال ٹیبلٹس بدلنے کا فیصلہ

ٹیبلٹس میں مقامی سافٹ ویئر ہی استعمال کئے جائیں گے، حکام وزارت آئی ٹی

وفاقی وزارت آئی ٹی نے کابینہ کے ڈیٹا کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لئے کابینہ اجلاس میں استعمال ہونے والے تمام ٹبیلٹس تبدیل کرنے کے لئے کام شروع کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ڈیٹا اور حساس معلومات افشاء ہونے سے بچانے کے لیے اجلاس میں استعمال ہونے والے ٹیبلیٹس تندیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں این ڈی ایم سافٹ وئیرز کو سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد وزیر اعظم نے نوٹس لیا اور وزارت آئی ٹی نے ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنائی کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں کابینہ کے زیر استعمال ٹیبلٹس اور ان میں استعمال سافٹ وئیرز کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی فیصلہ ہوا کہ اب سافٹ وئیر مقامی استعمال ہوگا، نیشنل ٹیلی کام سیکیورٹی بورڈ سے سافٹ وئیرز کی سیکیورٹی کلئیرنس لی جائے گی، نئے ٹیبلٹس کی خریداری کیلئے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو مدعو کیا جائے گا۔

وزارت آئی ٹی کے حکام کے مطابق ٹیبلٹس میں مقامی سافٹ وئیرز استعمال ہوں گے، این آئی ٹی بی نے 3 مقامی سافت وئیرز کی ٹیسٹنگ کے بعد ان کو شارٹ لسٹ کر دیا ہے۔

این آئی ٹی بی حکام کا کہنا ہے کہ پہلے استعمال ہونے والے ٹیبلٹس سائز میں بڑے تھے جبکہ ممبران کو اضافی نوٹس لینے کے لئے کاغذ رکھنا پڑتا تھا۔ اب تمام نوٹس اسی ٹیبلٹ پر لیے جائیں گے، جدید ٹیکنالوجی کے حامل اسمارٹ ٹیبلٹ کابینہ اجلاس کیلئے خریدے جائیں گے۔

software

tablets

federal government

Tabool ads will show in this div