پاکستان مخالف 55 ہزار سوشل میڈیا اکاؤٹس اور پیجز بند کردیئے گئے

اکاؤنٹس بھارت، جرمنی، امریکا، افغانستان اور ایران سے چلائے جارہے تھے

پاکستان کی درخواست پر سوشل میڈیا کے 55 ہزار ریاست مخالف اکاؤنٹ اور پیجز بند کردئیے گئے، بیشتر اکاؤنٹس بھارت اور ایران سے چلائے جارہے تھے۔

پاکستانی حکام کی جانب سے جمع کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان مخالف ایجنڈا پھیلانے والی تنظیموں کیخلاف پاکستان نے 15 ممالک کو 75 خطوط لکھے ہیں، جن میں ان اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان مخالف بیشتر اکاؤنٹس بھارت، جرمنی، امریکا، افغانستان اور ایران سے چلائے جارہے تھے، پاکستان نے ریاست مخالف پلیٹ فارمز کیخلاف 78 ہزار درخواستیں کی تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ان اکاؤنٹس سے گزشتہ تین سال کے دوران 3 کروڑ سے زائد پاکستان مخالف پوسٹیں کی گئیں، جن میں پاکستانی فورسز اور اداروں کیخلاف مواد چلایا جارہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ان پلیٹ فارمز میں ویب سائٹس، فیس بک پیجز، ٹوئٹر، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس شامل تھے، جنہیں فنڈنگ بھی پاکستان مخالف ایجنسیاں کررہی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 17 ہزار سے زائد درخواستیں سوشل میڈیا کمپنیوں کے پاس زیر التواء ہیں۔

پاکستان

social media campaign

Tabool ads will show in this div