شعیب منصور کی نئی آنے والی فلم کا پوسٹر جاری

فلم میں مایا علی اور عماد عرفانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

پاکستانی ڈرامہ اور فلم کے ہدایت کار شعیب منصور کی چوتھی فلم آسمان بولے گا کا پہلا لک جاری کر دیا گیا ۔

خدا کے لئے ، بول اور ورنہ کے بعد اب پاکستان کے مایاناز فلم میکر اور ہدایت کار شعیب منصور کی نئی آنے والی فلم آسمان بولے گا کی پہلی جھلک کو جاری کر دیا گیا ۔

فلم میں عماد عرفانی اور مایا علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ فلم کے پوسٹر کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس فلم میں مایا علی ایک بھارتی لڑکی کا کردار ادا کریں گی ۔

جبکہ عماد عرفانی ایک فائٹر پائلٹ کے کردار کو نبھاتے نظرآرہے ہیں۔

عماد عرفانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس کا کیپشن دیا ایک ہوا باز ۔

فلم کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم اگلے برس نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

Pakistani cinema

Shoaib Mansoor

maya ali

Upcoming Movie

Emmad Irfani

Aasmaan Bolay Ga

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div