حج کے خواہشمند معمر افراد کیلئے خوشخبری

سعودی عرب نے عمر کی حد 65 سال سے بڑھانے کا عندیہ دیدیا

حج کے خواہشمند معمر افراد کی امید بندھنے لگی، سعودی عرب نے وزارت مذہبی امور کے حکام کو عازمین کیلئے عمر کی بالائی حد میں 65 سال سے زائد کی چھوٹ دینے کا عندیہ دے دیا۔

پاکستانی عازمین کیلئے رواں ہفتے میں یہ دوسری اچھی خبر آئی ہے، پہلے یہ طے ہوا تھا کہ آئندہ سال پاکستان سے پونے 2 لاکھ سے زائد عازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

کرونا کے باعث ایک سال پاکستانی عازمین حج کیلئے نہیں جا سکے تھے، اس کے بعد بتدریج کوٹہ بحال کیا گیا جبکہ کرونا پابندیوں کے باعث عازمین کیلئے عمر کی حد 65 سال مقرر کی گئی تھی۔

مزید جانیے: 2023ء میں کتنے پاکستانی حج پر جاسکیں گے؟ بڑی خوشخبری آگئی

اب عازمین کی عمر کی حد میں 65 سال سے زائد والوں کیلئے چھوٹ ملنے کا بھی قومی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے وزارت مذہبی امور کے حکام کوعمر کی حد میں چھوٹ کا عندیہ دیا ہے۔

پاکستان

Saudi Arabia

HAJJ 2023

Mirza khurshid Ahmad Dec 08, 2022 01:41am
سعودی حکومت نے بہت اچھا کام کیا
Tabool ads will show in this div