لڑکی کی محبت میں گوجرانوالہ کا لڑکا ڈاکو بن گیا

گرل فرینڈ نے تحفے میں موبائل فون مانگا تھا، ملزم کا پولیس کو بیان

لڑکی کی محبت میں گوجرانوالہ کا لڑکا ڈاکو بن گیا۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ اسکی گرل فرینڈ نے تحفے میں موبائل فون مانگا تھا جسے خریدنے کے پیسے نہیں تھے اس لئے واردات کی۔

ملزم نے اپنے دوست کیساتھ ملکر جناح روڈ پرشہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھینی اور فرار ہوگئے، پولیس نے موبائل لوکیشن کے ذریعے ملزمان کو شاہدرہ سے گرفتار کرلیا۔

ملزم نے پولیس کو دیے گئے اعترافی بیان میں بتایا کہ اسکی گرل فرینڈ نے موبائل فون مانگا تھا، پیسے کم تھے اس لئے واردات کی۔

Gujranwala Dacoity

Tabool ads will show in this div