کرسٹیانو رونالڈو بھاری معاوضے کے بدلے سعودی فٹبال کلب کا حصہ بن گئے

رونالڈو النصر کلب کے ساتھ فٹ بال کے ڈھائی سیزن کھیلیں گے

نامور فٹ بالر رونالڈو نے سعودی عرب کے النصر فٹ بال کلب سے معاہدہ کر لیا رونالڈو یکم جنوری 2023 سے النصر کلب کو جوائن کریں گے۔

پرتگال کے نامور فٹبال اسٹار کرسٹینا رونالڈو نے سعودی عرب کے النصر کلب کے ساتھ نئے سیزن کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت رونالڈو النصر کلب کے ساتھ فٹ بال کے ڈھائی سیزن کھیلیں گے۔

معاہدے کے مطابق رونالڈو نے النصر کلب کے ساتھ 200 ملین یورو (47 ارب 340 ملین پاکستانی روپے سے زائد) ایک سیزن کے حاصل کریں گے جبکہ اشتہارات کی اضافی رقم بھی انہیں ملے گی، ڈھائی سیزن کھیلنے کیلئے انہیں مجموعی طور پر 173 ارب روپے سے زئد ملیں گے۔

واضح رہے کہ رونالڈو دنیا بھر میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی ہیں، پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے نومبر 2022 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کساتھ راہیں جدا کرلی تھیں، وہ اس وقت فٹبال ورلڈ کپ کیلئے قطر میں پرتگالی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔

فٹبال

Cristiano Ronaldo

Portugal footballer

Tabool ads will show in this div