جنوبی کوریا جانے کے خواہشمند پاکستانی ہنر مندوں کیلئے بڑی خوشخبری

جنوبی کوریا پاکستان سےمزید افرادی قوت منگوائے گا، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستانی ہنر مندوں کیلئے بڑی خوشخبری، جنوبی کوریا پاکستان سےمزید افرادی قوت منگوائے گا، مفاہمت کی یادداشت پردستخط کردیئے گئے۔

وفاقی وزیر ساجد طوری اور جنوبی کوریا کے سفیر کی دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت کے مطابق جنوبی کوریا کو ایمپلائمنٹ پرمٹ اسکیم کے تحت مزید افرادی قوت بھیجی جائے گی۔

وفاقی وزیر ساجد طوری کا کہنا ہے اب تک دس ہزار پاکستانی روزگار کے لئے جنوبی کوریا بھیجے جا چکے ہیں۔ پاکستانی پہلے صرف مینوفیکچرنگ سیکٹر میں جنوبی کوریا جاتے تھے لیکن اب زراعت، خدمات، ماہی گیری اور آئی ٹی کے شعبوں میں بھی پاکستانی جاسکیں گے۔

ساجد طوری نے مفاہمتی یادداشت کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا اس سے جنوبی کوریا اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، مزید بتایا کہ دیگر مختلف ممالک میں پاکستانی افرادی قوت بڑھانے کے لیےبھی کوششیں جاری ہیں۔

south korea

PAKISTANI SKILLED LABOUR

zaki ur Rehman Dec 06, 2022 04:09pm
Am medical laboratory technician.. i need a job.. in South Korea
zaki ur Rehman Dec 06, 2022 04:09pm
that's great news
zaki ur Rehman Dec 06, 2022 04:11pm
that's great news and am medical laboratory technician i need to work in South Korea its a very good country
Nisar Ahmad Dec 06, 2022 04:21pm
I am a good cook
Nisar Ahmad Dec 06, 2022 04:22pm
I am a good cook
Irfanullah Khan Dec 06, 2022 04:47pm
Manufacturing
Siraj khan Dec 06, 2022 06:41pm
Experience in textile
Muhadds Ali Dec 06, 2022 08:12pm
IT Student Graphic Designer
Muhadds Ali Dec 06, 2022 08:12pm
IT
Muhadds Ali Dec 06, 2022 08:13pm
I need a Job.. I have Great Skill Graphic Designer...
Tabool ads will show in this div