چینی صدر شی جن پنگ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ولی عہد محمد بن سلمان نے چینی صدر کا پرتپاک استقبال کیا

چین کے صدر شی جن پنگ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، ولی عہد محمد بن سلمان نے مہمان صدر کا پرتپاک استقبال کی۔

چینی صدر شی جن پنگ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر بدھ کی شام سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ریاض پہنچے، اس موقع پر فضاء میں مہمان صدر کے طیارے کو رائل ایئر فورس کے طیاروں نے حفاظتی حصار میں لے لیا۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے چینی صدر کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر کے دورہ ریاض میں چین عرب سربراہی اجلاس اور چین جی سی سی کانفرنس شامل ہوگی۔ صدر شی جن پنگ ولی عہد محمد بن سلمان کے مہمان بنیں گے، اس موقع پر درجنوں معاہدوں پردستخط متوقع ہیں، توانائی، سلامتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں وسیع پیمانے پرتعاون کیا جائے گا۔

چین عرب سربراہی اجلاس میں کم از کم 14 عرب سربراہان مملکت کی شرکت متوقع ہے، عرب سفارتی ذرائع نے اس اجلاس کو چین عرب تعلقات کے لیے ایک ”سنگ میل“ قرار دیا ہے۔

چینی صدر کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے کہ جب واشنگٹن ریاض تعلقات نازک صورتحال سے گزررہے ہیں، عالمی توانائی کی منڈی غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے، تیل کی پیداوار کرنے والی ریاستوں کے حکمران ورلڈ اسٹیج پربہت اہمیت اختیارکرگئے ہیں۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے چین عرب اجلاس میں مشرق وسطیٰ اورشمالی افریقی ملکوں کے سربراہان کواس خاص موقع پرمدعو کیا ہے، سعودی عرب تیل کے سب سے برے درآمد کنندہ چین سے معاشی تعلقات گہرے کررہا ہے۔

ولی عہد محمد بن سلمان وژن دوہزار تیس کے تحت ملکی معیشت کا انحصار تیل کے بجائے نئی صنعتوں کی ترقی پرکررہے ہیں، سعودی عرب نئے انفراسٹرکچر، سیاحت کے میگا پروجیکٹس پربھاری سرمایہ کاری کررہا ہے جس میں چینی تعمیراتی کمپنیاں اہم معاون ہیں۔

Saudi Arabia

riyadh

xi jinping

CHINA

MOHAMMAD BIN SALMAN

ARAB CHINA SUMMIT

Tabool ads will show in this div