شہدا کیخلاف مہم چلانے والا شہباز شریف کو نہ بتائے کشمیر پر کیا کرنا ہے، مریم اورنگزیب

عمران خان فارن ایجنٹ، ہیروں اورتوشہ خانہ کا چورہے، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہدا کے خلاف مہم چلانے اور سیاسی مخالفین پر ظلم کرنے والا شہباز شریف کو نہ بتائے کشمیر پر کیا کرنا ہے۔

سینٹورس مال سیل کئے جانے کے خلاف عمران خان کی ٹوئٹ کے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بےشرم، نالائق، نااہل، چور، کشمیر فروش کا مذہب کارڈ فیل ہوگیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے انتظامی امور، معیشت اور خارجہ تعلقات تباہ کیے، ان کا احتساب بیانیہ فیل اور امریکی سازش کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان فارن ایجنٹ، ہیروں اورتوشہ خانہ کا چورہے، شہدا کے خلاف مہم چلانے اور سیاسی مخالفین پر ظلم کرنے والا شہباز شریف کو نہ بتائے کشمیر پر کیا کرنا ہے۔

عمران خان نے کیا کہا تھا ؟

پیر اور منگل کی درمیانی رات اسلام آباد کی انتظامیہ نے قانون کی خلاف ورزی پر معروف شاپنگ پلازہ سینٹورس کو سیل کردیا۔

سی ڈی اے کی کارروائی کے خلاف ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا تھا کہ اہلِ کشمیر کی قربانیوں کا ذکر نہ کرنے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے شہباز شریف کی سرزنش پرPDM مافیا کے ذریعے سینٹورس مال کا سیل کیا جانا ظاہر کرتا ہےکہ گزشتہ 8 ماہ سے پاکستان میں جنگل کا قانون رائج ہے۔

pmln

PTI

IMRAN KHAN

Maryum Aurangzeb

Tabool ads will show in this div