سونم کپور نے ماہرہ خان کی تعریف کیوں کی ؟

ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پوسٹ پر بالی وڈ ایکٹریس کا کومنٹ

پکچر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مائرہ خان نے اپنی آرٹ ورک کی چند تصاویر کو شیئر کیا ، جس پر بالی وڈ ایکٹریس سونم کپور نے مائرہ کی تعریف کی ۔

پاکستانی اداکارہ مائرہ خان ، جن کے بھارت میں بھی بہت سے مداح ہیں ۔۔ بالی وڈ ایکٹریس سونم کپور بھی مائرہ خان کی خوبصورتی کی مداح نکلیں ۔۔

پاکستانی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاونٹ سے آرٹ ورک کی تصاویر کو شیئر کیا۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایسے میں بالی وڈ ایکٹریس سونم کپور نے بھی ماہرہ خان کی پوسٹ پر تبصرہ کیا اور لکھا کہ آپ خوبصورت ہیں ساتھ ہی دل کا آئیکون بھی شیئر کیا ۔

یہی نہیں بلکہ ایک اور بھارتی آرٹسٹ اور گلوکارہ Mallobika Banerjii نے بھی لکھا کہ بہت زیادہ باصلاحیت اداکارہ ۔۔

اس پوسٹ پر ماہرہ خان کے مداح ان کی تعریفیں کررہے ہیں ۔

رواں برس مائرہ خان کی دوفلمیں قائد اعظم زندہ باد اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ نمائش کے لیے پیش کی گئیں ۔

Sonam Kapoor

Bollywood

Instagram

Mahira Khan

Tabool ads will show in this div