گزشتہ 8 ماہ سے پاکستان میں جنگل کا قانون رائج ہے، عمران خان
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سینٹورس مال سیل کیا جانا ظاہر کرتا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ سے پاکستان میں جنگل کا قانون رائج ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ اہلِ کشمیر کی قربانیوں کا ذکر نہ کرنے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے شہباز شریف کی سرزنش پر PDM مافیا کے ذریعے سینٹورس مال سیل کیا جانا ظاہر کرتا ہےکہ گزشتہ 8 ماہ سے پاکستان میں جنگل کا قانون رائج ہے۔
مزید پڑھیے:سینٹورس شاپنگ مال ایک بار پھر سیل
عمران خان نے کہا کہ اس سےکشمیریوں کوبھی منفی پیغام جاتا ہے۔ ہمارے معزز ججز سے سوال ہےکہ کیا وہ قانون کے محافظ نہیں؟
واضح رہے کہ سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ سینٹورس شاپنگ مال کی انتظامیہ نے عمارت کی بیسمنٹ اور پارکنگ میں خلاف قانون دفاتر قائم کررکھے ہیں۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کو متعدد نوٹس دیئے گئے لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی، جس کے بعد یہ اقدام اٹھائے گئے ہیں۔