ارشد شریف کیس؛ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس سے کئی چہرے بےنقاب ہوں گے، شیخ رشید

قوم عمران خان پر حملے اور اعظم سواتی کیس میں بھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، سابق وفاقی وزیر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کہتے ہیں کہ ارشد شریف کیس میں بہت سارے چھپے چہرے بےنقاب ہوں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں سیخ رشید احمد نے کہا کہ ارشد شریف کیس پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس قابل تحسین ہے، اس کیس میں بہت سارےچھپے چہرے بےنقاب ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ قوم عمران خان پر حملے اور اعظم سواتی کیس میں بھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 13 فراری پارٹیاں عمران خان کو نااہل کرانے کی بجائے الیکشن کی تیاری کریں۔روس سے تیل کا معاہدہ عوام کے سامنے لایا جائے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار دونوں نااہل ثابت ہوئے، ان کی نااہلی کی سزاعوام بھگت رہے ہیں، اسحاق ڈار کےساتھ مولانا فضل الرحمان بھیIMF کوآنکھیں دکھانے لگے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان مطمئن ہیں اور جلد الیکشن کا مطالبہ منوا کر رہیں گے، وہ اسمبلیوں کی تحلیل بھی الیکشن کے اعلان کے انتظار میں 30 دسمبر تک لےکر گئے ہیں۔ کاروبار تو بند ہی تھا لیکن اب انتقام میں سینٹورس مال بھی بندکرادیا۔

shiekh rasheed

ARSHAD SHARIF

ARSHAD SHARIF MURDER

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div