سپريم کورٹ نے ارشد شريف کے قتل پر ازخود نوٹس لے ليا

چيف جسٹس کی سربراہی ميں 5 رکنی لارجر بينچ آج ہی سماعت کرے گا

سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کا نوٹس لے لیا۔

چيف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ ارشد شريف کے قتل پر ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔

کیس کی سماعت آج (منگل 6 دسمبر) دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگی۔

سپریم کورٹ نے سیکرٹری خارجہ ، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اطلاعات کو نوٹس جاری کردیا۔

اس کے علاوہ ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی آئی بی کے علاوہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

عدالت عظمٰی نے کہا ہے کہ صحافیوں اور عوام میں ارشد شریف کے قتل پر شدید تشویش اور غم و غصہ تھا۔ ملک بھر میں ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ارشد شریف کو 23 اکتوبر کی رات کینیا میں مبینہ طور پر مقامی پولیس نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

کینیا کی پولیس کا موقف ہے کہ ارشد شریف جس کار میں سفر کر رہے تھے پولیس نے اسے مسروقہ سمجھا اور جب وہ عارضی رکاوٹوں کے باوجود نہیں رکی تو اس پر فائرنگ کی گئی۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم کینیا بھی گئی تھی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ جوڈیشل کمیشن کے تحت انکوائری کروانے کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو خط بھی لکھا تھا۔

SUPREME COURT OF PAKISTAN

ARSHAD SHARIF

ARSHAD SHARIF MURDER

Tabool ads will show in this div