ملتان ٹیسٹ سے قبل پاکستان کی مشکلات میں اضافہ

حارث رؤف انجری کے باعث ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہوئے، پی سی بی

انجری کا شکار فاسٹ بولرحارث رؤف انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے۔جس کے بعد وہ دائیں ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس کررہے تھے۔

ایم آر آئی کرانے کے بعد ڈاکٹرز نے حارث رؤف کو 2 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ وہ ملتان اور کراچی میں شیڈول ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔ متبادل کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی ان فٹ ہونے کی وجہ سے سیریز میں حصہ نہیں لے رہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 22 سال بعد شکست

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ملتان میں 9 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

Pakistan vs England

Pakistan England Test Series

Tabool ads will show in this div