لاہور: مسلم لیگ ن نے بھی الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں

نوازشریف نے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے فہرستیں طلب کرلیں

مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔

پارٹی قائد نوازشریف نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے فہرستیں طلب کر لیں اور اس حوالے سے اہم اجلاس جمعہ کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں سے عام انتخابات کی مہم شروع کرنے کی سفارشات بھی طلب کرلیں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے بھی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوران اور پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی حکومت پر عام انتخابات کے لیے مسلسل دباؤ بڑھایا جارہا ہے، اور عام انتخابات میں مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارنے کے لیے پارٹی چیئرمین عمران خان متحرک ہوگئے ہیں۔

pmln

PTI

election2023

Tabool ads will show in this div