پاکستان فلم انڈسٹری کے اداکار کا 4سالہ بیٹا ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

ببرک شاہ نے واقعے کی تصدیق کردی، رپورٹ

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ببرک شاہ کے چار سالہ بیٹا پانی کے ٹینک میں ڈوب کر انتقال ہوگیا۔

پاکستانی فلم اداکار ببرک شاہ نے افسوسناک خبر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں کو دی۔ انہوں نے بیٹے زاویار شاہ کی دو تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ اب دنیا میں نہیں رہا۔

ببرک شاہ نے لکھا کہ ’’میرے تمام بیٹوں میں یہ سب سے زیادہ ذہین اور بہترین تھا، اللہ اس کی مغفرت فرمائے، میں اسے ہمیشہ یاد کرتا رہوں گا یہاں تک کہ ہماری دوبارہ ملاقات ہو‘‘۔

اپنی پوسٹ میں اداکار نے بیٹے کیلئے دعا کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اداکار ببرک شاہ نے تصدیق کی ہے کہ بیٹے کی موت پانی کے ٹینک میں ڈوبنے کے باعث ہوئی ہے۔

Pakistani actress

BABRIK SHAH

Tabool ads will show in this div