لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے،پولیس
لاہور میں مانگا منڈی کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اے ایس آئی عاصم اور کانسٹیبل شاہد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔
ترجمان کے مطابق اے ایس آئی عاصم اور شاہد نے واردات کرنیوالے دو ڈاکوؤں کو روکا، ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔
حکام کے مطابق پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کےلیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔