کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک

امدادی ٹیموں نے 20 سے زائد افراد کو زندہ بچالیا،حکام

کولمبیا میں ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

عالیم میڈیا کے مطابق کولمبیا میں جاری موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ریسارلدہ انتظامی علاقے سے منسلک کالی کنڈوتو سڑک پر مٹی کا تودہ گرنے 27 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی جبکہ 20 سے زائد افراد کو زندہ بچالیا گیا۔ حادثے میں ایک مسافر بس اور کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے کہا کہ انہیں اس واقعے پر بہت افسوس ہے۔ ملبے تلے دبے 20 افراد کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

colombia

landslide

Tabool ads will show in this div