آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

ملکی سیاسی امور، پنجاب کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی امور خصوصاً پنجاب کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں وفاقی وزیرطارق بشیرچیمہ اوررخسانہ بنگش بھی موجود تھے۔

دوسری جانب سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور سابق وزیراعظم ن لیگ کے قائد نوازشریف کے مابین ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے نوازشریف کو اپنے رابطوں کی بنیاد پر پنجاب میں تحریک عدم اعتماد وقتی طور پر روکنے کا مشورہ دیا ہے، جب کہ نوازشریف نے بھی پارٹی رہنماؤں سے ٹیلی فونک مشاورت میں آصف زرداری کی رائے سے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری پر امید ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ عمران خان کے کہنے پر اسمبلی نہیں توڑیں گے۔

ASIF ZARDARI

CHOUDHRY SHUJAAT HUSSAIN

Tabool ads will show in this div