پی ڈی ایم نامزد نہ کرتی تو عمران کبھی پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ نہ بناتے، سالک حسین

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ساتھ دینا مسلم لیگ ق کا اندرونی فیصلہ تھا،رہنما ق لیگ

مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم چوہدری پرویز الہٰی کو نامزد نہ کرتی تو عمران خان کبھی انہیں وزیراعلیٰ نہ بناتے۔

ٹویٹرپیغام میں چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا ساتھ دینا مسلم لیگ ق کا اندرونی فیصلہ تھا۔

رہنما ق لیگ کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی نے پارلیمانی ممبران کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا اور اسی فیصلے کے تحت پرویز الہٰی کو پی ڈی ایم نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے منتخب کرنا تھا۔

چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین نے پی ڈی ایم کو دی گئی زبان پوری کرنے کا کہا تھا۔

PMLQ

CHOUDHRY SHUJAAT HUSSAIN

CHODHARY PERVEZ ELAHI

Tabool ads will show in this div