سونے کے دام ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 64 ہزار روپے کا ہوگیا

ملک میں سونے کے بھاؤ اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

پیر کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر سستا ہوکر 1794 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں اس کے بھاؤ میں اضافہ دیکھا گیا۔

پیر کے روز سونا 700 روپے فی تولہ مہنگا ہوکر ایک لاکھ 64 ہزار روپے کا ہوگیا جو ملک کی تاریخ میں سونے کے سب سے زیادہ دام ہیں۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 40 ہزار 604 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کے بھاؤ 1780 روپے فی تولہ برقرار رہے۔

Gold rates

gold prices

latest gold rates

LATEST GOLD AND SILVER PRICES

Tabool ads will show in this div