ویڈیو: پیٹرول پمپ پر سگریٹ سلگانے والے نوجوان کی پٹائی

خوش قسمتی سے کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا

پیٹرول پمپ پر سگریٹ سلگانا شہری کو مہنگا پڑگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان کو پیٹرول پمپ پر پیٹرول ڈلواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس نے پیٹرول ڈلوانے کے دوران ہی جیب سے سگریٹ نکال کر سلگانے کی کوشش کی جو اسے کافی مہنگی پڑگئی۔

جیسے ہی نوجوان جیب سے سگریٹ نکال کر اسے لائٹر سے سلگانے لگا تو قریب موجود ایک ورکر نے اس پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

نوجوان نے پیٹرول پمپ پر سگریٹ جلاکر نہ صرف اپنی بلکہ وہاں موجود دیگر لوگوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالا تاہم خوش قسمتی سے کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ پیٹرول ایک آتش گیر مادہ ہے اس لیے پیٹرول پمپ پر گاڑی یا موٹرسائیکل میں فیول ڈلوانے کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل انتہائی ضروری ہے۔

جب آپ پیٹرول اسٹیشن پر جائیں تو آگ لگنے کے ممکنہ امکانات کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا خیال ضرور رکھیں، پیٹرول پمپ کی حدود میں ماچس یا لائٹر جلانا اپنی موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے جبکہ موبائل فون کا استعمال بھی خطرناک ہوسکتا ہے۔

Smoking on petrol station

petrol pump viral video

Tabool ads will show in this div