توشہ خانہ ریفرنس؛ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع

عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹس جاری

عمران خان کو پارٹی چئیرمین شپ سے ہٹانے کی کاروائی شروع کردی گئی۔

توشہ خانہ ریفرنس میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو پارٹی چئیرمین شپ سے ہٹانے کی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

عمران خان تاحیات نااہلی سے بچ گئے

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹس جاری کردیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے پارٹی چئیرمین شپ کیس 13 دسمبر کو مقرر کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس فیصلہ چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ارکان کا متفقہ ہے

واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر 19 ستمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا۔

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، ان کی قومی اسمبلی کی سیٹ خالی قرار دے دی گئی ہے۔

عمران خان پر الزام کیا تھا؟

مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن رانجھا اور دیگر ایم این ایز نے اسپیکر قومی اسمبلی کو عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس 4 جولائی کو جمع کروایا تھا۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کےتحائف کی کتنی ادائیگی ہوئی

ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانے سے وصول تحائف کو فروخت کیا اور گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔ عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف کی خریداری کو دانستہ طور پر چھپایا۔

IMRAN KHAN

TOSHA KHANA

TOSHA KHANA REFERENCE

Tabool ads will show in this div