کوالالمپور: ماسٹرز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان نے برونز میڈل جیت لیا

پروفیسر اکرم خان نیازی نے شاٹ پٹ میں 11.86 میٹر تھرو کی

انٹرنیشنل ماسٹرز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2022 میں پاکستان نے شاٹ پٹ میں برونز میڈل جیت لیا۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ انٹرنیشنل ماسٹرز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں دس ممالک نے شرکت کی۔

ماسٹرز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے پروفیسر اکرم خان نیازی نے شاٹ پٹ میں 11٫86 میٹر تھرو کرکے برونز میڈل جیتا جبکہ ملائیشیا کے ایتھلیٹ نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

پروفیسر اکرم خان نے کہا کہ پاکستان کے لئے میڈل جیتنا ایک خواب تھا، مجھے کسی فیڈریشن یا حکومت نے سپورٹ نہیں کیا اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کی۔

پروفیسر اکرم خان اگر حکومت یا فیڈریشنز میرے ساتھ تعاون کریں تو مزید میڈلز پاکستان کے لئے جیت سکتا ہوں۔

athletics

KUALA LUMPUR

Pakistani athlete

Malaysaia

Tabool ads will show in this div