انگلینڈ کا جارحانہ بلے باز انجری کے سبب ٹیسٹ سیریز سے باہر
متبادل کھلاڑی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، انگلش کرکٹ بورڈ
انگلینڈ کے جارحانہ بلے باز لیام لیونگ اسٹون پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق لیام لیونگ اسٹون دائیں گھنٹے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور وہ منگل کو انگلینڈ واپس روانہ ہوجائیں گے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق لیام لیونگ اسٹون کا ری ہیب انگلینڈ میں ہوگا، انکی جگہ پر متبادل کھلاڑی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
29 سالہ لیام لیونگ اسٹون نے جمعرات کو شروع ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے اپنی پہلی اننگز میں 9 رنز بنائے اور دوسری اننگز میں سات رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز فیلڈنگ کے دوران لیونگ اسٹون انجری کا شکار ہوئے تھے۔