شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کے بغیر بیٹے کے ساتھ لانگ ڈرائیو

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے اور سوال

شعیب ملک نے بیٹے کے ہمراہ لانگ ڈرائیور کی ویڈیو شیئر کی ہے جس سے ان کے اہلیہ کے ساتھ تعلقات پر پھر سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور ان کا بیٹا اذہان گاڑی میں بیٹھے ہیں۔ دونوں باپ بیٹے باتیں کررہے ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ شعیب ملک نے لکھا کہ لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے جانے سے پہلے باپ اور بیٹے نے ایک ساتھ اچھا وقت گزارا اور لانگ ڈرائیو انجوائے کی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ویڈیو میں ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا موجود نہیں۔ ویڈیو دیکھ کر اور اس کے ساتھ لکھی تحریر سے اندازہ ہوتا ہے کہ شعیب کے ساتھ ان کی اہلیہ لانگ ڈرائیو پر نہیں گئی تھیں۔

اس ویڈیو کے بعد انسٹا گرام پر طرح طرح کے تاثرات اور ردعمل سامنے آئے ہیں۔

مہرین 2542 نے لکھا کہ ؔ’’کوئی بتائے گا کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے کیا؟‘’

ارشمان محمود نامی انسٹاگرام سارف نے تو براہ راست ہی پوچھ لیا کہ ’’اہلیہ کہاں ہیں لانگ ڈرائیو پر شعیب بھائی؟‘‘

sania mirza

shoaib malik

Tabool ads will show in this div