تماشائی کے نامناسب جملوں پر حسن علی غصے سے بے قابو ہوگئے

ایک تماشائی نے آواز لگائی کہ حسن علی تم نے سیمی فائنل میں کیچ کیوں چھوڑا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی لوکل کلب کے میچ میں غصے پر قابو نہ پاسکے۔

عارفوالا میں ایک لوکل کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران تماشائی نے حسن علی کو متعدد مرتبہ نامناسب جملے بولے جس پر حسن علی کو شدید غصہ آگیا۔

ایک تماشائی نے آواز لگائی کہ حسن علی تم نے سیمی فائنل میں کیچ کیوں چھوڑا۔

بار بار نامناسب جملے کسنے پر حسن علی اپنے غصے کو کنٹرول نہ کرسکے اور ایک تماشائی کو مارنے کیلئے اسکے پیچھے بھاگے۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ نے حسن علی کو روکا اور دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

Pakistani cricketer

HASSAN ALI

Pakistani fast bowler

Tabool ads will show in this div