رائٹ ہینڈ بیٹسمین جو روٹ کی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ، سب کو حیران کردیا
نسیم شاہ سے مشکل کیچ ڈراپ ہونے کے بعد JOE ROOT نے واپس دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کا فیصلہ کیا
انگلینڈ کے دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹسمین جو روٹ (JOE ROOT) نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرکے سب کو حیران کردیا۔
جو روٹ نے پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی اسپنر زاہد محمود کے چھٹے اوور کی پہلی دو گیندیں لیفٹ ہینڈ سے کھیلیں۔
جو روٹ نے پہلی گیند کو اسکوئر لیگ کی جانب کھیلا جس پر کوئی رن حاصل نہیں ہوا جبکہ دوسرا شاٹ پر وہ اسکوائر لیگ کی جانب نسیم شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہونے سے بچے اور ایک رن حاصل کیا۔
جس کے بعد جو روٹ نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اپنی بقیہ اننگز معمول کی طرح دائیں ہاتھ سے کھیلی، جو روٹ اسپنر زاہد محمود کے اوور میں ہی 73 رنز بنا کر امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
joe root
Pakistan vs England
Pakistan England Test Series
ZAHID MEHMOOD
تبولا
Tabool ads will show in this div