پاک انگلینڈ ملتان ٹیسٹ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

دوسرا ٹیسٹ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین شیڈول دوسرے ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت ہونا شروع ہوگئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے، اور ابھی پانچویں روز کا کھیل باقی ہے، لیکن کرکٹ کے شائقین کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ ملتان میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔

دوسرے ٹیسٹ کے لئے آن لائن کےعلاوہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر بھی ٹکٹیں فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔

ملتان کرکٹ گراؤنڈ میں فضل محمود، عمران خان، جاوید میانداد اور ظہیرعباس انکلوژرز وی آئی پی قرار دیئے گئے ہیں، اور وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 250 رکھی گئی ہے، جب کہ جنرل انکلوژرز کی ٹکٹ 150 روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13دسمبر تک ملتان میں کھیلا جائے گا، اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 16 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کرے گا۔

Pakistan vs England

PakvsEng

Tabool ads will show in this div