دوسروں کی مدد کرنے سے ہم اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرتے ہیں، ریشم

ریشم کی امدادی سرگرمیاں
Dec 05, 2022

پاکستانی اداکارہ ریشم ہمیشہ فلاحی اور امدادی کاموں میں پیش پیش رہتی ہیں۔ اس بار بھی وہ چھٹی کا دن ہونے کے باوجود غریبوں کی مدد کے لیے دودھ ، شالز اور کمبل لیکر پہنچ گئیں۔

ریشم نے فیس بک پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ کسی کے دُکھ کو اپنا دُکھ سمجھ لینا انسانیت ہے۔ دوسروں کی مدد کرنے سے ہم دراصل اپنی مدد کررہے ہوتے ہیں۔ اپنے دل کا بوجھ ہلکا کر رہے ہوتے ہیں۔ اپنے اندر کی گندگی کو صاف کر رہے ہوتے ہیں۔

اس ویڈیو میں Resham کسی فلاحی ادارے کی کارکن کے ہمراہ چلتی ہوئی دکھائی دیں۔ وہ انہیں تفصیلات بتاتے ہوئے سامان سے بھرے ہوئے ٹرک کی جانب بڑھتی ہیں۔

ریشم انہیں سامان سے متعلق بتاتے ہوئے کہتی ہیں اس ٹرک میں کمبل اور دوسرے میں دودھ ہے جبکہ شالز وہ پہلے ہی نکلواچکی ہیں۔

انہوں نے اس نیکی کا آغاز ایک بوڑھیں خاتون کے سر پر ہاتھ رکھ کر کیا۔

جبکہ دوسری ویڈیو میں ریشم صف میں بیٹھے ہوئے ضرورت مند عورتوں میں شالز بانٹے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں ۔

اس دوران صف میں بیٹھے ہوئے چھوٹے بچے نے بھی شال مانگی جس پر ریشم نے اسے پیار کرتے ہوئے شال دی اور کہا کہ دودھ بھی لے کر جانا۔

ریشم لالی وڈ کی لیجنڈ اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ وہ ہمیشہ لوگوں کے دکھوں اور بے بسی کو محسوس کرتی ہیں۔ وہ پاکستان میں آنے والے حالیہ زلزلے کے متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہیں۔

resham

Helping

PAKISTANI SHOWBIZ

lollywood actress

WINTER WEATHER

needy people

distributes

Tabool ads will show in this div