شادی کی تقریب کے دوران دلہے کے سامنے دلہن کی موت

دلہن نے دلہے کو بر مالا پہنائی اور اس کے فوراً بعد وہ اسٹیج پر گر گئی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کی تقریب کے دوران جواں سال دلہن کی اسٹیج پر موت واقع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر ملیح آباد کے نواحی گاؤں بھدوانا میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ دلہن اسٹیج پر ہی گرگئی، دلہن کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

ملیح آباد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سبھاش چندرسروج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں واقعے کا علم سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا۔

سبھاش چندرسروج نے بتایا کہ بھدوانا گاؤں کے رہائشی راجپال کی بیٹی 20 سالہ شیوانگی کی شادی وویک نامی لڑکے سے ہو رہی تھی۔ دلہن نے اسٹیج پر پہنچ کردلہے کو ہار پہنایا اور چند سیکنڈ بعد ہی اسٹیج پرگرپڑی۔

ایس ایچ او ملیح آباد نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دلہن کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے تاہم واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Uttar Pradesh

Lucknow

Bhadwana

Malihabad

Bride collapses

garland exchange

dies on stage

Tabool ads will show in this div