ماہرہ خان کا شاہ رخ خان کے ساتھ پسندیدہ سین کون سا ہے؟
ماہرہ خان نے اپنی بالی ووڈ فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ عکسبند کئے گئے سب سے پسندیدہ سین کے بارے میں مداحوں کو بتایا ہے۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پرمداحوں کے لیے سوالات کا ایک سیشن مرتب کیا۔
ایک مداح نے ماہرہ سے سوال کیا کہ وہ کونسا سین ہے جسے آپ شاہ رخ خان کے ساتھ بار بارکرنا چاہیں گی؟
جواب میں ماہرہ نے فلم Raees کے ایک سین کی تصویرشئیر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ والا۔
ان کے اس جواب پرسوشل میڈیا صارفین کا شدید رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے ۔
اے - آرون نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا نہ شرم آتی ہے نہ ایکٹنگ ۔
سنتوش ایس آر کین کے نام سے ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا یہ نامناسب اور ناقابل قبول ہے۔ آپ کے لاکھوں فالوورز ہیں اور آپ کس چیز کی تشہیرکررہی ہیں۔ کتنے سال اور زندگی گزاریں گے ہم۔ آخر قبرمیں ہی جانا ہے یہ مت بھولیں ۔ اللہ ہم سب کو ہدایت دے ۔
محمد ابراہیم ارباب نے لکھا کہ شہرت حاصل کرنے کی کوشش ہے، اس جھانسے میں نہ آئیں ۔
لوکی نے لکھا پہلے شاہ رخ سے تو پوچھ لو سنا ہے شوٹنگ کے علاوہ اس نے منہ نہیں لگایا تھا۔
ماہرہ خان نے 2017 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم رئیس میں Shah Rukh Khan کے ساتھ کام کیا تھا۔