مایا علی نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

بیشک وہ جب چاہے اور جسے چاہے بُلائے

پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے ہفتہ 3 دسمبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس روح پرور سفر کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔

عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود مایا علی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنی ویڈیو بھی شئیر کی۔

انہوں نے ہر چیز کے لیے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ”بیشک وہ جب چاہے اور جسے چاہے بلائے۔ میں نے اپنے احساسات کو بیان کرنے کی بے حد کوشش کی لیکن ہر بار اسے بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ کم پڑگئے“۔

اس موقع پر شوبز شخصیات اداکارہ Yumna Zaidi اور Zara Noor Abbas نے مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔

واضح رہے کہ باصلاحیت اورخوبصورت پاکستانی اداکارہ مایا علی نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل Durr-e-Shehwar سے کیا ۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل Aunn Zara سے مقبولیت حاصل کی ۔

ان کے حالیہ مقبول ڈراموں میں Pehli Si Muhabbat اور Jo Bichar Gaye شامل ہیں ۔

Pakistani actress

Pakistani drama

Pakistani Model

maya ali

PAKISTANI SHOWBIZ

Perform Umrah

Tabool ads will show in this div