نوشہرہ:دہشتگردوں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
آئی جی اور دیگر افسران کی شرکت
موشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے تین پولیس اہل کاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
نماز جنازہ نوشہرہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اور پولیس کے دیگر افسران کے علاوہ سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
بعد ازاں شہداء کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
واضح رہے کہ بوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق موبائل علاقے میں گشت پر تھی کہ اس دوران حملہ کیا گیا۔
شہداء میں حوالدار، سپاہی اور ڈرائیور شامل تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد دو تھی جو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
NOWSHERA
AKHORA KHATTAK
POLICE SHOOTING
KP SHOOTING
تبولا
Tabool ads will show in this div