راؤنڈ آف 16 میں امریکا کو شکست، نیدرلینڈز کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز کا مقابلہ ارجنٹائن یا آسٹریلیا میچ میں سے کسی ایک ٹیم سے ہوگا

فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں نیدرلینڈز نے امریکا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز ہفتے کو ہوگیا ہے، الریان کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیدرلینڈز نے امریکا کو 3-1 سے شکست دی۔

نیدرلینڈز کے لیے میمفس ڈیپے ، ڈیلی بلائنڈ اور ڈینزیل ڈمفریز نے گول کئے۔ امریکا کی جانب سے میچ کا واحد گول حاجی رائٹ نے 76ویں منٹ میں کیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی نیدرلینڈز نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، اب نیدرلینڈز کا مقابلہ ارجنٹائن یا آسٹریلیا میچ میں سے کسی ایک ٹیم سے ہوگا۔

fifa world cup 2022

FIFA World Cup Qatar 2022

Tabool ads will show in this div