نوشہرہ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 3 اہلکار شہید

پولیس موبائل علاقے میں معمول کے گشت پر تھی

نوشہرہ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین اہلکار شہید ہوگئے۔

نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں پولیس موبائل علاقے میں معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران دہشتگردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں حوالدار، سپاہی اور ڈرائیور شہید ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

kpk police

terrorist attack

NOWSHERA

Tabool ads will show in this div