پیپلزپارٹی کےرہنما وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

ایم کیو ایم پاکستان نے اپنا امیدوار پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار کرلیا

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد کراچی سے سینیٹ کی خالی نشست پر جیالے رہنما وقار مہدی بلا سینیٹر منتخب ہوگئے، الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ڈیل کی خبریں مسترد کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو ایڈمنسٹریٹرشپ دینے کی پیشکش کردی، ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سے سینیٹ کی نشست سے دستبرداری کیلئے ایم کیو ایم نے کوئی مطالبہ نہیں کیا، ایم کیو ایم مقابلے کی پوزیشن میں نہیں تھی۔

ناصر شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کو کراچی کی ایڈمنسٹریٹر شپ دینے کو تیار ہے، ایم کیو ایم سے 5 ماہ سے ایڈمنسٹریٹر کیلئے نام مانگ رہے ہیں، ایم کیو ایم خود ایڈمنسٹریٹر شپ نہیں لے رہی۔

اس سے قبل ہفتہ کو ایم کیو ایم کا وفد صوبائی وزیر سعید غنی کے دفتر بھی گیا جہاں وسیم اختر نے میڈیا کو بتایا کہ مسئلہ ایڈمنسٹریٹرز کا نہیں بلدیاتی قوانین پر عمل درآمد کا ہے۔

جمعہ کی شام کو بھی ایم کیو ایم رہنماء وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے تھے جس کے بعد صوبائی وزیرناصرحسین شاہ کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کا وفد بہادرآباد مرکزگیا تھا جہاں سینیٹ کی نشست کیلئے معاملات طے پائے تھے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بلا مقابلہ سینیٹرمنتخب ہونے پر وقارمہدی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنا امیدواردستبرار کرنے پرایم کیوایم کے شکرگزار ہیں، پیپلزپارٹی نے ایک اور سیاسی کارکن کو ایوان بالا تک پہنچادیا۔

MQM Pakistan

PAKISTAN PEOPLES PARTY (PPP)

Senator Waqar mehdi

Tabool ads will show in this div